ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 289 افراد متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 289 افراد متاثر
ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 289 افراد متاثر

کراچی: حالیہ دنوں کے دوران ڈینگی وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ سامنے آرہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 289 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 161 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ ضلع وسطی 48 کیسز، ضلع شرقی میں36، ضلع کورنگی میں 32 ، ضلع جنوبی میں 25 اور غربی میں چار کسیز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی سے9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 99نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 553 ہو گئی ۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

Related Posts