کئی ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ ہدایات کا نفاز کردیا گیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائیٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے ائرپورٹس پر این سی او سی ہدایات کے بعد مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا، دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاونجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ائرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔