سندھ حکومت کی نااہلی،ابررحمت زحمت بن چکی ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی نااہلی،ابررحمت زحمت بن چکی ہے، خرم شیر زمان
سندھ حکومت کی نااہلی،ابررحمت زحمت بن چکی ہے، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا کہ تھوڑی دیر کی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی دھو دی ہے۔

مختلف علاقوں میں بارش کے بعد روڈ تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں،پیشگی اطلاعات کے باوجود محکمہ بلدیات سوتا رہا،محکمہ بلدیات میں دھندے کا سیزن آتے ہی وزارت تبدیل کرنے کا خیال آچکا ہے۔

بارش کے بعد سندھ حکومت کے وزراء اور محکمہ بلدیات بلاول ہاؤس میں چھپ گیا ہے،کراچی کے شہریوں کے ساتھ سندھ حکومت کا دہرا رویہ قابل مذمت ہے۔

کراچی کے شہریوں کو بارش کے نقصان سے بچانے کے لیے بھی فوج کو آنا پڑے گا، شہر بھر میں صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، صفائی کے پیسے بلاول ہاؤس کی صفائیوں پر خرچ کیے گئے۔

Related Posts