راوالپنڈی :چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے ایئرپورٹ روڈ راولپنڈی پر نور خان ایئر بیس چوک ، شاہ خالد کالونی اور گلزارِ قائد میں تین پیڈسٹرین برج کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت سے سڑک عبور کرنے کے دوران درپیش مشکلات کے ازالہ کے مطالبے پر اٹھائے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران ائیرپورٹ روڈ پر ہونے والے سڑک حادثات میں متعدد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم پیڈسٹرین برج سے حادثات میں کمی آئیگی۔
مزید پڑھیں: سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے اسلام آباد میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہڑپ