دنیا بھر میں سال نو کا جشن منانے کی تیاریاوں عروج پر پہنچ گئی ہیں جبکہ نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔
دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کرتے ہوئے سال نو کی مبارک باد دی جائے گی جبکہ سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی۔
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
نیو ایئر نائٹ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔