آج کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال کے علاوہ جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان سمیت پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال اور کرم میں بھی آج بادل برس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے کے واقعات میں اب تک 2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جہلم میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

Related Posts