حرمین شریفین کا خطبہ کن عالمی 11 زبانوں میں نشر ہوتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ خطبات حرمین کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم "منارۃ الحرمین" سے نشر ہوتے ہیں، فوٹو العربیہ

مسجد حرام (خانہ کعبہ) اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے خطبہ کا 11 عالمی زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کی۔

جنرل اتھارٹی نے ’’منارۃ الحرمین‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جمعہ کے خطبہ کو انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، مالائی، ترکی، چینی، انڈونیشی، روسی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکے نشر کیا۔

یہ کوششیں اتھارٹی کی جانب سے اپنے مذہبی پیغام کو پہنچانے اور اسے عالمی سطح پر نشر کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ “منارۃ الحرمین” ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا تعلق دو مقدس مساجد کے شرعی مواد سے ہے۔

یہ پلیٹ فارم شرعی مواد میں بہتری لاتا ہے۔ خطبہ کی خدمات، اسباق، ڈیجیٹل لیکچرز فراہم کیے جاتے ہیں۔ دو مقدس مساجد کی براہ راست نشریات، خطبہ جمعہ کا ترجمہ اور یومِ عرفہ کے خطبہ کے علاوہ دیگر علماء کرام کے خطبات بھی اس پلیٹ فارم سے مہیا کیے جاتے ہیں۔

Related Posts