اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے قیدیوں کی رہائی روک دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی امدادی ٹرکوں کی شمالی غزہ میں داخلے کی اجازت تک مؤخر کر دی۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے طے پانے والی شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو قیدیوں کی رہائی مزید مؤخر ہو گی۔

اسرائیل کی حامی کمپنیوں نے ٹوئٹر (ایکس) کو کروڑوں ڈالر نقصان پہنچا دیا

عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں امداد کی فراہمی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے انتخاب کے معیار پر مسائل ہیں۔

ایک اسرائیلی عہدے دار نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ قیدیوں کو غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے حوالے نہیں کیا گیا۔

Related Posts