پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں مرکزی رہنما آپس میں ہی لڑ پڑے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج مؤخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے، حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ علی امین نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو، میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی، میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے علی امین سے جواب میں کہاکہ الزام مت لگائیں احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔

 اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ آپ تو روپوش ہو کیسے لیڈ کریں گے ورکرز کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے؟ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے۔

 حماد اظہر نے جواب میں کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک سینیئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

Related Posts