دبئی: ایشیاء کپ کے سنسنی خیز مقابلے دبئی میں جاری ہیں، پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، ایسی صورتحال میں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لئے وکٹ کیپنگ کرنے والے کھلاڑی کا نام سامنے آگیا۔
پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو گزشتہ روز میچ کے فوری بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے لئے رضوان کی عدم موجودگی میں خوشدل شاہ اور فخر زمان وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں لیکن یہ دونوں مستقل وکٹ کیپر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہوچکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایونٹ سے پہلے ہی انجرڈ ہوگئے تھے،اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں، اب محمد رضوان بھی ممکنہ طور پر انجرڈ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی فتح، ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر