ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، وزیر اعظم
ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، وزیر اعظم

حافظ آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، ریاست گرانے کے لیے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، سیاست میں اس لئے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کیا ہے۔

تحریک انصاف کے جلسہ سے حافظ آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہکرپٹ افراد کے خلاف آواز اٹھانا عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہو تو یہ بڑھ جائے گی، میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حافظ آباد والوں کو شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ایسا ہے کہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہو رہے ہیں جو 70 سال میں نہیں ہوئے، تحریک انصاف نے 5 سالوں میں جو کام کیے وہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

وزیر اعظم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب میں ان ممالک کی عزت نہیں ہوتی جن کے لیڈران کرپٹ ہوتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ میں مغربی ممالک کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، میری زندگی کا بہت بڑا عرصہ مغرب میں گزرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی دوروں پر جاتا ہوں تو بہت کم اخراجات آتے ہیں، جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر ملکی دوروں پر ملک کا خزانہ خالی کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کی وجہ سے ملک کے عوام کو بہت سہولت ملی ہے، غریب کے گھر میں جب بیماری آتی ہے تو وہ بیچارہ کدھر جائے؟ ہم نے غریب کی خاطر صحت کارڈ کا اجراء کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض

وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا صرف اپنے مفادات کی خاطر سیاست کی، آج ساری دنیا کہہ رہی کہ عمران خان نے کورونا وباء کے دوران جو حکمت عملی اختیار کی، وہ دنیا میں سب سے بہتر تھی۔

Related Posts