گزشتہ 24گھنٹوں میں 922نئے کورونا کیسز اور 18انتقال ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جبکہ 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 691 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10945نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 922 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 8.4فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 3793ہوگئی ہے۔

اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک2577063 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور235576کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 691 مریض صحتیاب ہو ئے۔

جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 213624 ہوچکی ہے یعنی بحالی کی شرح 91 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت18159 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17190 گھروں میں،13آئسولیشن سینٹرز میں اور956مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 872مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 89 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 922 نئے کیسز میں سے721 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts