کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 مریض انتقال کرگئے اور 1292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1043 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے9752 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1292نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 13.2 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 1994516 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 175642 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 1043 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 153642 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 87 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد2962 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصدہے۔
انہوں نے کہا کہ نومبر سے یکم دسمبر 2020 تک وبائی مرض کی جاری دوسری لہر کے دوران ایک دن میں 27 مریضوں کی اموات سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خدا ہمارے لوگوں پر رحم کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 19038مریض زیر علاج ہیں جن میں سے18218 گھروں میں،12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 808 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 716 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 72 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1292کورونا کیسز میں سے 989 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔