بھارتی سورما فائنل میں ڈھیر، نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سورما ڈھیر، نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا
بھارتی سورما ڈھیر، نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

ساؤتھمپٹن : نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ 

ساؤتھ ہمپٹن میں پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلی اننگز میں انڈین ٹیم نے 217 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 رنز اسکور بنائے تھے ۔

 

دوسری اننگز نے انڈین نے کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔ 

کین ولیم سن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، روس ٹیلر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دوسری اننگز میں ٹام لیتھم 9 رنز بناسکے جبکہ دیون کانوے 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 

بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور کائل جیمی سن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

رشبھ پانت 41 اور روہت شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شبھمن گل 8 رنز بناسکے، چیتیسور پجارا 15 رنز بنائے، اجنکیا رہانے 15، رویندر جڈیجا 16 اور ایشون 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شامی 13 اور جسپریت بمرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ڈیون کانوے 54 اور کپتان ولیم سن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ویرات کوہلی 44 رنز بنائے تھے، کائل جیمی سن نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Posts