مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کاروں کی درآمدات میں 66 فیصد کمی ریکارڈ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں مکمل تیار کردہ کاروں کی درآمدات میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروں کی درآمدات پر چھ ماہ میں 108.453 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں318.999 ملین ڈالرتھا۔ جولائی سے دسمبر ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.163 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 2.318 ارب ڈالر تھا۔

جرمنی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں 6 ماہ میں اضافہ ہوا۔ اس دوران جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔6 ماہ میں جرمنی کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 881.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے میں مثبت پیشرفت، بعض معاملات پر اتفاق

دوسری جانب عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں یوریا کی فروخت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوری میں ملک میں 616300 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ جنوری میں  98000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ 13 فیصد کم ہے۔