موجودہ صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab is criticizing the federal government

کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ویکسین کے عمل میں عمر کی شرط ختم ہونی چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تدابیر ہم نے پہلے کی تھی وہ اس لہر میں بھی اختیار کرلیں کیونکہ عید اور رمضان اگلے سال پھر آئیں گے لیکن اگر کوئی پیارا بچھڑ گیا تو وہ واپس نہیں آئے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ویکسین لگوائی، یہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ویکسین فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ آج 50 ہزار کورونا ٹیسٹ یومیہ ہورہے ہیں۔انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب یہ حکومت آئی تو اس وقت 55 روپے فی کلو چینی تھی اور اب چینی 55 سے 80 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جب چینی کی قیمت 80 روپے تک پہنچی تو عمران خان نے نوٹس لیا، جب کپتان نے نوٹس لیا تو چینی 80 روپے سے سنچری کر گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں ہے کہ سب سے بڑا اسٹیک جہانگیر ترین کا ہے، اومنی گروپ کا اسٹیک 1.6 فیصد ہے۔

Related Posts