اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان فلڈ ریلیف پر نکلے فوجی جوانوں کی مدد پر نکلے ہوئے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ اپنے پاکستانیوں کی مدد کی ہے، ملکی دفاع کیساتھ ساتھ ملکی میں قدرتی آفات میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، اللہ پاک ان کے درجات بلند عطا فرمائے، ہم اُن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے بڑے اسٹیشنز پر ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں، عوام جو بھی امدادی سامان ریلوے سینٹرز تک پہنچائیں ہم مقامی حکومت تک پہنچائیں گے، ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔
امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے، شہباز گل