پاک فوج نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو شیڈول یوم دفاع اور یوم شہدا کی مرکزی تقاریب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔
In solidarity with the flood affected people of Pakistan, central ceremony at GHQ to commemorate Defence & Martyrs Day on 6 September has been postponed.
Pakistan Armed Forces shall continue serving our brothers and sisters struck by unprecedented floods.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب متاثرہ بہن، بھائیوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ یوم دفاع 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل