سندھ میں عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
سندھ میں عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

کراچی: عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے کہا کہ غداری، ملک دشمنی اور سنگین جرائم کے قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

آئی جی کراچی سینٹرل جیل سے 4، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اور سینٹرل جیل سکھر سے دو، دو قیدیوں کو رہائی کے پروانے مل گئے۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے کہا کہ حیدرآباد جیل کے 64 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی جبکہ خیرپور جیل کے 61، کراچی سینٹرل جیل کے 52 اور سکھر جیل کے 41 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی

مزید پڑھیں:آصف علی زرداری نجی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص کے 24، لاڑکانہ جیل کے 23 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔

Related Posts