سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 855کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جبکہ 855 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور329 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12786 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 855 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4587 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3537283 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور276669 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 329 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261871 ہوچکی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 10211 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 9716 گھروں میں،9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 486 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 446 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 855 نئے کیسز میں سے 410 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts