کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور206 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4553 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3473507 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور272728 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260328 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.4 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 7847 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7461 گھروں میں،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 376 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 532 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے۔