سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے270نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جبکہ270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور645افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9504 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد4244ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک2892773نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور254285کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید645مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد236499ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت13542 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 13030گھروں میں،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور481مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے59مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 270 نئے کیسز میں سے155 کا تعلق کراچی سے ہے،جن میں ضلع جنوبی 58،ضلع شرقی 46، ضلع وسطی 20،ضلع غربی17 اور ملیرمیں سے 14 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts