کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1029 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور508 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14716 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1029 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4629 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 3607361 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور281384 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 508 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 263773 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93.7 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 12982 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12395 گھروں میں،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 580 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 555 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1029 نئے کیسز میں سے 492 کا تعلق کراچی سے ہے۔