شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا،جویریہ عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا‘جویریہ عباسی
شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا‘جویریہ عباسی

لاہور: معروف اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ خوبصورتی خدا کی دین ہے اور انسان کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے اس کو خوبصورت پیدا کیا، انہوں نے کہا کہ شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کام کرنے سے پہلے اسکرپٹ دیکھتی ہوں اور اس میں اداکاری کا مارجن ہو تو پھر میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی کے ساتھ فلم میں بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ایک فلم ”ع سے عورت“ کو 2016ء میں دہلی میں ہونے والے انٹرنیشنل فلمی میلے میں پیش کیا گیا اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ میں نے اس فلم میں بغیر میک اپ کے اداکاری کی تھی۔ٹی وی اور فلم میں میک اپ لازمی ہوتا ہے مگر کبھی کچھ کردار ایسے آجاتے ہیں جس میں بالکل لائٹ میک اپ استعمال کیا جاتا ہے مگر میری فلم میں مجھ پر ذرا بھی میک اپ استعمال نہیں ہوا تھا۔

Related Posts