سعودی عرب: بچوں کی اسکول سے غیر حاضری پر والدین کو جیل ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں اگر بچے بغیر کسی وجہ کے اسکول سے کافی دن غیر حاضر رہیں تو اس پر والدین کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں متعارف کرائے گئے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت مسلسل 20 دن تک بغیر مطلع کیے غیر حاضر ہونے پر اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

اگر تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ والدین نے جان بوجھ کر بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھا یا اس میں غفلت برتی تو قانون کے تحت والدین کو جیل میں سزا بھی بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم بچے پر تشدد، بھارتی محکمہ تعلیم نے متعلقہ اسکول بند کر دیا

تاہم یہ سزا عدالت کے ذریعے ہی دی جا سکے گی یعنی تحقیقات مکمل ہونے پر انکوائری کمیٹی والدین کے خلاف کیس بنا کر عدالت میں پیش کرے گی اور کیس کی سنوائی پر فیصلہ عدالت سنائے گی۔

سعودی حکومت کے ایک نمائندے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس قانون کا مقصد بچوں کو تعلیم کے حق میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنا ہے تاکہ یہ بچے ملک اور معاشرے کے لیے کارآمد شہری بن سکیں۔

Related Posts