سندھ میں حالیہ بارشوں میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، ڈاکٹرنفیسہ شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court takes notice of rigged Gilgit-Baltistan elections: Nafisa Shah

عمرکوٹ:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاہے کہ صوبے سندھ میں حالیہ بارشوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں،وفاقی حکومت صرف کراچی کو نہیں بلکہ پورے سندھ کو ایک نظر سے دیکھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے عہداران اس مشکل کے وقت میں شانا بشانہ لوگوں کو سہولیات دینے میں اپنا بھرپور کردارادا کر رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے سیلاب سے متاثرین افراد کے لیے عمرکوٹ میں بنائے گئے ٹینٹ سٹی رتنورکادورہ کیا۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر تمام ایم پی اے، ایم این اے اور عہدارانان بارش سے متاثر ہونے والے اضلاع کا ہنگامی بنیاد پر دورہ کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد اور کھانے پینے کی اشیا، صاف پانی، مچھر دانیاں، ٹینٹ اور ادویات کی فراہمی کو ترجیحاتی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا بارش کی تباہ کاریوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی، بدین، سانگھڑ اور عمرکوٹ تک روڑ کے دونوں اطراف پانی ہی پانی ہے اور حکومت نے آفت دزہ دئے جانے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ سروی کر کے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو جلد سے جلد ارسال کریں۔

انہوں نے کہا حکومت سندھ بارش کے متاثرہ ولوگوں کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، انہوں نے کہا 2011 کی تباھ کاریوں کے بعداس سے کئی بڑا نقصان 2020 کی بارشوں سے ہوا ہے، انہوں نے کہا سندھ میں سیلاب کے پانی نے تباہی مچائی جس کے لیے ایل بی او ڈی اور ایری گیشن سسٹم کی ری ماڈلینگ کی اشد ضرورت ہے۔

Related Posts