رمضان میں پھل عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے، شہری انتظامیہ تماشائی بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان میں پھل عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے، شہری انتظامیہ تماشائی بن گئی
رمضان میں پھل عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے، شہری انتظامیہ تماشائی بن گئی

کراچی:رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا جبکہ شہری انتظامیہ محض تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مہنگائی کے باعث 80 تا 100 روپے درجن میں فروخت ہونے والا کیلا 140 تا 160 روپے درجن،40روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60روپے کلو،30روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز40روپے اور 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا گرما 80 تا 100 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ میں کینو 250 روپے درجن، چیکو 150 روپے کلو،ہرا سیب 150 روپے کلو،گولڈن سیب 200 تا 250 روپے کلو اور امرود 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

شہر قائد میں فی کلو برائلر مرغی 280تا295روپے کلو جبکہ مرغی کا ایک کلو گوشت 480 تا 490روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے،گائے کا فی کلو گوشت 700 تا 850 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1200 تا 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور رمضان میں عوام کو لوٹنے والی مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے۔

Related Posts