لاہور: پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
پرویز الہٰی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک