پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نموینہ سے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نموینہ سے جاں بحق
پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نموینہ سے جاں بحق

پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نموینہ سے جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا پنجاب میں بچوں میں نموینہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار ۔چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ ، اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

نموینہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت ، اہم فیصلے کئے گئے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی لگادی گئی۔

کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان ، محسن نقوی نے تاکید کی کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں۔گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔

کوہاٹ، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 4افراد شہید

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر۔ سیکرٹری صحت۔ سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں۔

Related Posts