فیشن کی سب سے بڑی نائٹ آؤٹ، میٹ گالا، نیو یارک شہر میں منعقد کی گئی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات روایتی تاریخ پر میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ پہنچیں۔
اس موقع پر ٹی وی، فلم، سیاست اور کھیل سمیت تمام صنعتوں کے ستاروں نے مایوس نہیں کیا، پیر کی شام میٹ گالا میں مبالغہ آمیز سلیوٹس، خوبصورت لوازمات اور ڈرامے کے لمحات پیش کئے گئے۔
رواں سال کے میٹ گالا کی تھیم لیجنڈری چینل کے تخلیقی ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اردگرد مرکوز ہے جن کا 2019 میں انتقال ہوگیا تھا۔
جہاں اس پُروقار تقریب میں کچھ ملبوسات نے پذیرائی حاصل کی وہیں کچھ ملبوسات ایسے بھی تھے جن پر مایوس کن ردعمل سامنے آیا:
ریحانا
ریحانا نے ویلنٹینو کا لباس پہن کر میٹ گالا میں شرکت کی۔
لِل ناز ایکس
لِل ناز ایکس نے میٹ گالا میں ڈائر کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا تھا۔
جینیل مونی
جینیل مونی نے رالف لارین کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا تھا۔
کِم کارڈیشن
کِم کارڈیشن نے شیا پریلی کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا تھا جو کہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
پیدرو پاسکل
پیدرو پاسکل نے ویلنٹینو کا تیار کردہ لباس پہن کر میٹ گالا میں شرکت کی۔
دوجا کیٹ
میٹ گالا میں دوجا کیٹ نے سفید گاؤن پہنا ہوا تھا۔
امانڈا سی فرائیڈ
میٹ گالا میں امانڈا سی فرائیڈ کا لباس بھی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
کرسٹن اسٹیورٹ
کرسٹن اٹیورٹ نے چینل کا تیار کردہ لباس پہن کر میٹ گالا میں شرکت کی۔
میچیلا کوئل
میچیلا کوئل کا لباس بھی مایوس کن لباس کی فہرست میں شامل ہے۔
ایما چیمبرلِن