تصویری تجزیہ، ہزارہ برادری کا مچھ میں قتل عام کے خلاف دھرنا اور احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، ہزارہ برادری کا مچھ میں قتل عام کے خلاف دھرنا اور احتجاج
تصویری تجزیہ، ہزارہ برادری کا مچھ میں قتل عام کے خلاف دھرنا اور احتجاج

کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے لرزہ خیز قتل عام نے پوری قوم کو کرب میں مبتلا کردیا ہے، 3جنوری کو 11کان کنوں کو اغواء کرکے بے دردی سے شہید کردیا گیا تھا، جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے تھے، یہ واقعہ کوئٹہ میں ضلع بولان مچھ میں پیش آیا تھا۔

یہ افسوس ناک واقعہ پیش آنے کے بعد مقتولین کے اہل خانہ گزشتہ چار روز سے کوئٹہ کی ایک شاہراہ پر شدید سردی میں احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، ہزارہ برادری کے کوئٹہ کے احتجاج کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔

ہزارہ برادری لواحقین اور مظاہرین میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

کوئٹہ میں لگاتار چوتھے روز ہزارہ برادری کے افراد کا دھرنا جاری ہے۔

سوگواران شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کررہے ہیں۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہے جبکہ مظاہرین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

نوجوان لڑکے کراچی پریس کلب کے باہر سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

بلوچستان کی ممبران اسمبلی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف دھرنے میں شریک ہیں۔

مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے جب تک کہ انھیں اس بات کی ضمانت نہیں مل جاتی کہ ہزارہ برادری کے خلاف دہشت گردی کے مرتکب افراد کو سزا نہیں مل جاتی۔

ہزارہ برادری کے سوگوار مغربی بائی پاس پر کان کنوں کی میتوں کے پاس موجود ہیں۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں مظاہرین احتجاجی دھرنے کے دوران کان کنوں کی لاشوں کے قریب لگے ٹینٹ کے پاس نماز پڑھ رہے ہیں۔

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے ایک شخص کی دو بچیاں اپنے والد کی تصویر اٹھائے غم سے نڈھال ہیں۔

Related Posts