مظفرگڑھ کے علاقے چک روہاڑی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے جسم کے ٹکڑے کر کے لاش کو جلا دیا۔
پولیس کے مطابق لاش جلانے کے بعد باقیات گھر کے سامنے زمین میں دفن کی گئیں۔ خاتون کو مبینہ طور پر اس کی بہو نے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔