راولپنڈی میں سسرالیوں کے تشدد سے خاتون ہلاک، ورثاء کی پوسٹ مارٹم کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں سابق ڈپلومیٹ کی بیٹی نور مقدم کو قتل کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں سابق ڈپلومیٹ کی بیٹی نور مقدم کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود کرپا گاؤں میں سسرالیوں نے تشدد کرکے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کو دفنا دیا ہے۔ لواحقین نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرانے اور قبر کشائی کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ کی بہن راشدہ بی بی نے بتایا کہ میری بہن دو بچوں کی ماں تھی آئے روز  سسرال والے اس پر ظلم و ستم کرتے تھے، بات بات پر تشدد کرتے تھے ہم نے بہت دفعہ درگزر کی لیکن بہن کے جسم پر اکثر تشدد کے نشانات پائے جاتے تھے۔

راشدہ بی بی کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو میری بہن کے سسرال والوں نے میری بہن پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ ہمیں اطلاع دی گئی کہ میری بہن انتقال کر گئی ہیں ۔ تاہم میت کو غسل دینے والی خواتین نے بتایا کہ میت کے جسم تشدد کے نشانات موجود تھے اور اس کا ایک بازو بھی ٹوٹا ہوا تھا۔

مقتولہ کی بہن راشدہ بی بی کا کہنا تھا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ میری بہن کی موت تشدد سے واقع ہوئی ہے تو میں نے فوری طور پر ڈی سی اسلام آباد کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست دے دی۔ راشدہ بی بی کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کورال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

راشدہ بی بی کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد ہمیں طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے میری بہن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کی وزیراعظم سے انصاف کی اپیل

Related Posts