کراچی، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے پولیس افسر بھی محفوظ نہ رہ سکے، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
کراچی میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے پولیس افسر بھی محفوظ نہیں رہ سکے، ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈاکو ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو لوٹ لیا، جو بینک سے رقم لے کر آرہے تھے۔ مسلح ملزمان واردات کے دوران ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنادیا، ویڈیو وائرل

دوسری جانب سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد دلدار گوٹھ سے متصل امرانی گوٹھ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا، جن کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد القدیر اور 20 سالہ علی بخش ولد امیر بخش کے نام سے کی گئی۔ بعدازاں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts