کراچی میں ڈینگی اور ملیریا بھی کمائی کا ذریعہ بن گیا، مریض پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ

شہر قائد میں ڈینگی اور ملیریا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا، نجی اسپتال اور لیبارٹریز ٹیسٹ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔

کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے بعد نجی اسپتال اور لیبارٹریز کی انتظامیہ نے مریضوں سے ٹیسٹ کی من مانی قیمت وصول کرنا شروع کردی ہے جس سے مریضوں کے مسائل میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔

ڈینگی اور ملیریا کے شکار شہری 1600 والے ٹیسٹ کے 3 سے 6 ہزار روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

  شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے تاکہ مریض کے علاج و معالجے میں کچھ آسانی آسکے۔

واضح رہے حکومت نے ڈینگی این ایس ون کی قیمت 850، سی بی سی کی 250 اور آئی سی ٹی ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی تھی، جس کا اطلاق 15 ستمبر سے آئندہ 3 ماہ کے لئے کیا گیا تھا۔

Related Posts