کراچی میں جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر سستے پھل بیچنے والوں کے اسٹالز پر شہریوں نے دھاوا بول دیا۔
ملک میں مہنگائی کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ کراچی میں عوام کو سستا پھل بیچنے والے شہریوں کے عتاب میں آگئے۔
جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر شہریوں کی جانب سے سستے اسٹالز پر لوٹ مار کی گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران سامان لوٹنے کے ساتھ ٹینٹ بھی گرادیا گیا اس دوران پھل سڑک پر بھی بکھر گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد روس کا ردعمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ کراچی کا باہمت نوجوان طالبعلم پاکستان سے دستر خوان کلچر ختم کرنے کا خواہاں ہے اس مقصد کے لئے اس نے انتہائی سستے داموں پھل ، چکن اور روٹی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کردی ہے۔
کراچی میں منافع خوروں اور مہنگائی کے خلاف نمائشی اقدامات کے برعکس کم آمدن والے شہریوں کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا کراچی کے نوجوان حماد نے اٹھایا، حماد نجی جامعہ کا طالبعلم ہے۔
حماد نے عوام کی مدد کے لئے انتہائی سستی اشیائے خورونوش فروخت کرکے نئی مثال قائم کی۔ دس روپے کی سبزی اور فروٹ جبکہ سو روپے کی چکن اور صرف پانچ روپے میں روٹی بھی شہریوں کی دی جاتی ہے۔ اتنی سستی اشیاء فروخت کرکے حماد نے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔