صرف کراچی میں 24 گھنٹوں میں 258 نئے کیسز آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صرف کراچی میں 24 گھنٹوں میں 258 نئے کیسز آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
صرف کراچی میں 24 گھنٹوں میں 258 نئے کیسز آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام جاری کر دیا گیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، جس کے نتیجے میں 335 نئے کیسز سامنے آئے جو کیے گئے ٹیسٹ کا 8.15 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صرف کراچی میں 24 گھنٹوں میں 258 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے، جو اچھی بات ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں۔کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں، سب سے زیادہ 258کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی کراچی میں 89، ضلع شرقی میں 53 اور ضلع وسطی میں 43 نئے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے۔

ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7-7 نے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6-6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5-5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوئے۔

Related Posts