کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 17افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق
منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں مواچھ گوٹھ اور کالا پل کے نزدیک مختلف حادثات کے باعث کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق

دوسری جانب کراچی کے علاقے کالا پل کے نزدیک بس الٹ جانے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  نوابشاہ میں تیز رفتاری   اور ڈرائیور کے گاڑی پر قابو نہ پانے کے باعث گاڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثے کا شکار خاندان کے افراد عید کی خریداری مکمل کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ کار بے قابو ہو گئی۔ گاڑی میں آگ لگ گئی۔ 

واقعہ قاضی احمد قومی شاہراہ پر نواب شاہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار رین برانچ کینال میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل تھے۔ 

Related Posts