کرناٹک میں جنونی ہندو آپے سے باہر، مسجد کے باہر دیوتا کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرناٹک میں جنونی ہندو آپے سے باہر، مسجد کے باہر دیوتا کا جشن
کرناٹک میں جنونی ہندو آپے سے باہر، مسجد کے باہر دیوتا کا جشن

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں جنونی ہندو آپے سے باہر ہوگئے، مسجد کے باہر دیوتا کے یوم پیدائش کا جشن منایا گیا، اس دوران ہلڑ بازی کی بلکہ لاؤڈ اسپیکر پر مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے والے نغمے بھی چلائے گئے۔

بھارت میں ہندو دیوتا گنیش کا دس روزہ جنم دن کا جشن منایا جارہا ہے، جبکہ اس دوران گلی محلوں سے جلوس بر آمد کئے جارہے ہیں، ایسے میں جنونی ہندو جان بوجھ کر ایسے روٹ منتخب کررہے ہیں، جہاں مسلمان اکثریت میں ہوں اور راستے میں مساجد بھی آئیں۔

ریاست کرناٹک میں یہ جلوس ایک مسجد کے مرکزی دروازے پر پہنچا تو جنونی ہندوؤں کی جانب سے جلوس کو جان بوجھ کر مسجد کے سامنے دیر تک ٹھہرایا گیا، اس دوران ایسے نغمے چلائے گئے جس میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسایا جا رہا تھا اور ان کے قتل عام کا پیغام دیا جا رہا تھا۔

اس سارے عمل کے دوران جنونی ہندو ڈانس کرتے رہے اور ساتھ ہی نعرے بازی بھی کرتے رہے، مقامی مسلمانوں نے اپنی دکانیں بند اور گھر کے دروازے مقفل کرلیے اور انتہائی صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرکے اشتعال انگیزی کی سازش ناکام بنادی۔

حکومت سے مسلم تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے گنیش دیوتا کے جلوسوں کو مسلمان آبادی اور بالخصوص مساجد کے قریب سے گزرنے کے بجائے کوئی اور راستہ دیا جائے اور جنونی ہندوؤں کو لگام ڈالی جائے۔

Related Posts