بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا، 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز میں اضافہ ہوگا جس کے بعد کیسز کم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں زیادہ تر اومیکرون ویرینٹ ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے خلاف موثر ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

Related Posts