بھارت میں جیب کترے بندروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا، قیمتی اشیاء سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں جیت کترے بندروں سے شہریوں کا جینا محال، قیمتی اشیاء سے محروم
بھارت میں جیت کترے بندروں سے شہریوں کا جینا محال، قیمتی اشیاء سے محروم

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں خطرناک جیب کترے بندروں کے باعث شہری غیر محفوظ ہوگئے، درجنوں شہری قیمتی اشیاء سے محروم۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریننگ یافتہ یہ بندر لوگوں کی جیبوں کو صاف کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور لوگوں کو جیبوں پر باآسانی ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ بندروں کے ذریعے چوری کرانے والے اس گروہ کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس نے ایک بس اسٹاپ پررکشے میں موجود دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کرلیا۔

مذکورہ افراد رکشے میں موجود شخص کی جیب کا صفایا کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی، پولیس نے بندروں کو اپنی تحویل میں لے کر جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا جبکہ گرفتارملزموں نے بتایا کہ انہوں نے بندروں کو جیبوں سے پرس نکالنے کی باقاعدہ تربیت دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی خدشات کے باعث بند جدہ ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا

Related Posts