اس بار حج کا پیغام کتنی زبانوں میں نشر کیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو گلف نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی حکومت کی جانب سے اس سال خطبہ حج کو پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق خطبہ حج کو براہ راست ٹیلی ویژن چینلوں، ایف ایم ریڈیو اور انٹرنیٹ پر نشر کیا گیا اور اسے زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانے کے لیے 37 بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا۔

خطبہ حج میں مملکت کی طرف سے بقائے باہمی، انسانی بھائی چارے، مسلم بھائی چارے اور اعتدال پسندی پر مبنی حقیقی اسلامی تعلیمات کا پیغام دیا گیا۔

خطبہ حج جسے خطبہ عرفہ بھی کہا جاتا ہے، کا ترجمہ کرنے کا منصوبہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی رہ نمائی میں سنہ 1439ھ میں شروع کیا گیا۔ آغاز میں یہ پانچ زبانوں پر مشتمل تھا مگراب اس کا دائرہ 50 زبانوں تک پھیل گیا ہے۔

خطبہ عرفہ کا ترجمہ کرنے کا منصوبہ ہر سال پھیل رہا ہے۔ اس کے سامعین کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج کو ٹی وی چینلوں، ایف ایم ریڈیو اور دیگر پلیٹ فارم پر نشر کیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ ان تمام انتظامات کے نتیجے میں خطبہ حج ماضی کے مقابلے میں زیادہ موثر انداز میں پہلے سے کہیں زیادہ سامعین تک پہنچا۔ سعودی حکام کے مطابق اس بار پوری دنیا کے تقریبا ایک ارب سامعین تک خطبہ حج کا پیغام پہنچایا گیا۔

Related Posts