فیصل آباد میں اسمگلنگ اور ٹیکس میں اضافے کے باعث چینی کی ایکس مل ریٹ میں فی کلو 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
فیصل آباد میں چینی کی ایکس مل ریٹ بھی فی کلو 15 روپے اضافے کے بعد 130 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی چینی 145 روپے تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں بلیک میں چینی کی فروخت سے شہری پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے 85 سے ریٹ بڑھاکر 100 کیا پھر 125.30 ہوگیا اب 140 میں بھی چینی نہیں مل رہی۔ سستے بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی موجود نہیں۔
ڈنمارک کا کرپٹو کرنسی رکھنے والے بینکوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
دوسری جانب چینی ڈیلرز کے مطابق چینی کی اسمگلنگ اور ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں بڑھ رہی ہیں، افغانستان میں بھی ہماری چینی ڈمپ ہوئی ہے، کاسٹ آف پروڈکشن بھی بڑی 300 کی بجائے 365 میں گنا ملا 18 فیصد سیلز ٹیکس ہوگیا اور اس پورے سنیوریو میں اس کی قیمت بھی بڑی ہے۔
ادھر لاہور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت مزید 4روپے تک بڑھ گئی۔
تھوک سطح پر چینی کے 50کلو بیگ کی قیمت200روپے اضافے سے 6750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔فی کلو قیمت 4 روپے اضافے سے ہول سیل قیمت 135 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 140 سے 145 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔