ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک کی وجہ سے مرنے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک کی وجہ سے مرنے لگا
ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک کی وجہ سے مرنے لگا

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوجاتا ہے۔

یہ انکشاف 200 سے زیادہ این جی اوز نے ایک کھلے خط میں کرتے ہوئے بھوک کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 238 این جی اوز بشمول آکسفیم اور سیو دی چلڈرن نے ایک کھلے خط کو جاری کیا۔

اس خط میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں 34 کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک دستیاب نہیں، اس تعداد میں 2019 سے دگنا اضافہ ہوا ہے۔

خط کے مطابق عالمی رہنماؤں کی جانب سے 21ویں صدی میں قحط سالی کے خاتمے کے وعدوں کے باوجود دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ افراد قحط سالی کی زد میں ہیں۔

این جی اوز کا کہنا تھا کہ روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، یعنی ہر 4 سیکنڈ میں بھوک ایک شخص کی جان لے لیتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ زراعت اور کاشتکاری کے حوالے سے دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود ہم 21ویں صدی میں قحط سالی کی بات کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔

خط کے مطابق یہ کسی ایک ملک یا براعظم کی بات نہیں اور بھوک کی کوئی ایک وجہ نہیں، یہ پوری انسانیت کے لیے ناانصافی ہے۔

Related Posts