ایتھوپیا،مسلح افراد نے بستی پر حملہ کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایتھوپیا،مسلح افراد نے بستی پر حملہ کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کردیا
ایتھوپیا،مسلح افراد نے بستی پر حملہ کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

ادیس ابابا: مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا میں باغی جنگجوؤں نے ظلم کی ایک اور داستان رقم کردی، باغی جنگجوؤں نے امہارا اقلیت کی آبادی پر حملہ کردیا جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے اورومو ریجن میں باغی جنگجوؤں نے ایک مخصوص اقلیت امہارا کی بستی میں گھس کر کھلے عام لوگوں کا قتل عام کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق باغی جنگجو لوگوں کو اندھادھند گولیوں سے بھون رہے تھے۔ بچوں اور خواتین تک کو نہ بخشا گیا۔اس دوران ظلم کی ایک تاریخ رقم کی گئی۔

آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ریسکیو اداروں کو جائے وقوعہ سے 100 سے زائد لاشیں ملی ہیں جب کہ اتنے ہی زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 200سے زائد ہے، جبکہ مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی عدالت کی سولہ سالہ مسلم لڑکی کو مرضی سے شادی کی اجازت

حکومت نے حملے کی ذمہ داری اورومو لبریشن آرمی پر عائد کردی ہے، علیحدگی پسند یہ باغی تنظیم اس سے قبل بھی امہارا اقلیت پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔

Related Posts