خاتون کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ، مقتولہ کا فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ، مقتولہ کا فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا
خاتون کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ، مقتولہ کا فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

اسلام آباد: شہر اقتدار میں خاتون کانسٹیبل کی موت زہر کھانے سے ہوئی، مقتولہ کا فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق موت کے دن جب اقرا ء ایس پی عارف شاہ کے گھر آئی تو عارف شاہ گھر میں اکیلے تھے،خاتون نے زہر خود کھایا یا کھلایا گیا؟تحقیقات جاری۔

ذرائع کے مطابق نمونے لیب کو بھیجوا دیئے گئے ہیں،ورثاء کا مقدمے کی پیروی سے انکار،پولیس خود مدعی بن گئی، ایس پی عارف شاہ سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا کہ کسی وقت بھی ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے،وفاقی پولیس کی خاتون کانسٹیبل اقرا کی موت کے مقدمہ میں ورثاء نے دوسری بہن کی ملازمت اور جان کی حفاظت کیلئے مقدمے کی پیروی سے انکار کر دیا۔

متوفیہ کی ایک بہن بھی وفاقی پولیس کی ملازمہ ہے،وفاقی پولیس خود مدعی بن گئی ہے، پولیس نے متوفیہ کا موبائل فون ریکور کرکے کال ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، کیمیائی نمونوں کی رپورٹ کے بعد زہر کی قسم مقدار اور دیگر حقائق سامنے آئیں گے۔

جبکہ جنسی زیاتی کے متعلق بھی حقائق رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے،پولیس کو ایم ایل سی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق موت کی ابتدائی وجہ زہر خورانی معلوم ہوتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے ابتدائی تفتیش کے بعد ایس پی عارف شاہ کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل اقرا کی پراسرار موت کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

تھانہ آبپارہ میں ایک دن کی تاخیر سے قتل کا مقدمہ درج کرکے کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا،ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ موت کے دن جب اقرا ایس پی کے گھر آئی تو عارف شاہ اپنے گھر میں اکیلے تھے۔

مزید پڑھیں:لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت، آئی جی اسلام آباد نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پولیس حکام کے مطابق ابھی یہ تحقیقات جاری ہیں کہ اقرا نے شہر خود کھایا یا کھلایا گیا ایس پی عارف شاہ سے بھی تفتیش جاری ہے، ضرورت پڑنے پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Related Posts