اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ افغان عوام کی معاشی مدد کریں اوران کے ملک کی تعمیر نو میں کردار اداکریں۔
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید سے آج ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان میں انسانی ضروریات پورا کرنے اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان اور پاکستان اور خطے کے بے حد مفاد میں ہے۔
انہوں نے زوردیا کہ تحفظ اور سلامتی کویقینی بنانے اور افغانستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام فریقوں کے درمیان سیاسی مفاہمت ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
دوطرفہ تعاون کے حوالے سے عمران خان نے پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دونں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں: 6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ