بلوچستان، بارش و سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری، شاہراہیں ڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، بارش و سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری، شاہراہیں ڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار
بلوچستان، بارش و سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری، شاہراہیں ڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور زیارت آنے جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لینڈسلائیڈنگ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر بھی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ چپرلیٹ کے مقام پرگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقے بادینی اور شملزئی میں ڈیم ٹوٹ گیا۔ ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے افغانستان میں داخل ہوگئے اور پاک افغان بارڈر باب دوستی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چمن میں پھنسے 200 سے زائد افغان شہری مہمان خانوں میں منتقل کردیے گئے ہیں۔

موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ 

علاوہ ازیں سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ بند ہے جب کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے آشیانے برباد کر دیے ہیں۔

Related Posts