پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی اور وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف علمائے کرام کا سخت مطالبہ
اس ضمن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
جس پر مولانا فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے، ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔