سندھ میں ایک روز کے دوران 1080سامنے آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں ایک روز کے دوران 1080سامنے آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں ایک روز کے دوران 1080سامنے آگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک روز کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور 1080 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 5498 ٹیسٹ کئے تو ریکارڈ 20 فیصد 1080 افراد میں کورونا تشخیص ہوئی ہے۔جن میں سے 583 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ایک گاؤں میں 277 کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں ہیں جو تشویش کا باعث ہے، جس کے نتیجے میں کورونا مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تو ان میں سے کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہکوں کے ٹیسٹ بھی مثبت سامنے آرہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 4 روز کے دوران 277 کیسز مثبت آئے ہیں، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے، یہ ایک چھوٹے گاؤں میں بہت زیادہ کیسز ہیں، اس پر کنٹرول کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے، پیر جو گوٹھ میں ایک خاتون جس کو اچانک تکلیف ہوئی اور انتقال کرگئی تھی، وہ عورت حیدرآباد سے گھوم کر آئی تھی جس سے کورونا پھیلا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیر جو گوٹھ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہورہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور ہمیں مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts